105

اسلام آباد میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی سالانہ میٹنگ جاری

ڈیلی دومیل نیوز.مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل منسٹریشن، چیئرپرسن ویمن پارلیمانی کاکس و ممبر نیشنل کمیشن آن دا سٹیٹس آف وومن محترمہ نثارہ عباسی کی نیشنل کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن NCSW حکومت پاکستان کی طرف سے اسلام اباد آفس میں بورڈ ممبران کے ساتھ سالانہ میٹنگ میں شرکت. بورڈ ممبران کے ساتھearly child marriageاور وومن کے دیگر معاملات پر بات چیت کے علاوہ بورڈ ممبران کی صلاحیت سازی این سی ایس ڈبلیو کی ورکشاپ جس کی سربراہی چیئر پرسن ام لیلی اظہر نے کی۔ورکشاپ یو این ڈی پی اور اقوام متحدہ کی خواتین کی جانب سے انٹرا ایکٹیو سیشنز کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ لیلی اظہر چیئر پرسن نے کہا کہ یہ ہمیں پاکستان بھر میں خواتین کی زندگیوں کی بہتری کے لیے کردار جاری رکھنا چاہیے۔یو این وومن کی نمائندہ نبیلہ ملک نے کہا کہ مضبوط ادارے ترقی کی کنجی ہیں. سیکرٹری حمیرا ضیاء مفتی نے کہا کہ ہمارے اقدامات کو بورڈ سے مضبوط نگرانی اور ان پٹ کی ضرورت ہے۔سمن احسن یو این ویمن نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لیے مضبوط نظام اور احتساب کی ضرورت ہے۔ہم سب کو مل کر ایک مضبوط مزید جامع اور مساوی پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں