136

اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر کا 110 واں اجلاس 21 اکتوبر کو میرپور میں طلب

میرپور (ڈیلی دومیل نیوز) — چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کا باقاعدہ اجلاس نمبر 110 (نو تشکیل شدہ کونسل کا افتتاحی اجلاس) مورخہ 21 اکتوبر 2025ء بروز منگل، صبح 11:30 بجے بمقام سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میرپور میں طلب کیا ہے۔

اجلاس میں کونسل کے معزز اراکین مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا قاری عتیق الرحمان، مولانا سید عتیق الرحمان شاہ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق، اجلاس کے ایجنڈے میں نو تشکیل شدہ کونسل کے آئندہ تین سالہ دور میں اسے مزید فعال بنانے کے اقدامات، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کونسل و سیکرٹریٹ سے متعلقہ امور پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ، اور آئندہ اجلاس نمبر 111 کے ایجنڈے پر غور شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں اسلامی قوانین کے نفاذ، معاشرتی و قانونی رہنمائی کے دائرہ کار کے فروغ، اور شریعت کے مطابق پالیسی تجاویز پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں