33

بھارتی پراکسی الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید

ڈیلی دومیل نیوز.خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم الخوارج کے 7 شدت پسند ہلاک کر دیے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر سبطین حیدر شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد گروہ بھارت کی پشت پناہی سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں ملوث تھا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشتگرد بھارت کی اسپانسرڈ پراکسی تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھتے تھے، جو ’فتنہ الہندوستان‘ کے نام سے بھی جانے جانے والے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ یہ گروہ پاکستان میں تخریب کاری کے مشن پر تھا، جسے خفیہ اداروں نے بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں