121

علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑ دیا

ڈیلی دومیل نیوز.خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور چھوڑدیا ۔
علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے ۔
علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ جمع کرا دیا تھا تاہم تاحال اس کی منظوری کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق آئندہ حکمتِ عملی طے کریں گے، ڈی آئی خان روانگی سے قبل انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے عملے سے بھی فرداً فردا ًملاقات کی ۔
یادرہے کہ دو دن قبل وزیر اعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اپنا استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ پارٹی کی طرف سے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں