ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مذہبی جماعت نے آج وفاقی دارالحکومت کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں داخلے اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر حفاظتی اقدامات بڑھا دئیے ہیں ، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہری موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے متعدد نجی تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔