لاہور(ڈیلی دومیل نیوز)ریلویز پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی بھرتیوں کے جاری عمل کے دوران انچارج ریکروٹمنٹ کمیٹی ڈی آئی جی عبدالرب چودھری کی زیرِ نگرانی 13 جعلی اُمیدواروں کو ٹیسٹ سینٹرز سے گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژنوں میں فزیکل امتحان (جسمانی پیمائش و دوڑ) کا عمل جاری ہے جس دوران لاہور، کراچی، مغلپورہ ورکشاپس اور سکھر میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شریک ہونے والے جعلی اُمیدواروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے فزیکل امتحان اور دوڑ میں اصل امیدواروں کی جگہ شریک ہونے کی کوشش کی۔