11

کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) میرپور کے احکامات پر محکمہ ان لینڈ ریونیو کی ٹیم کی کارروائی

میرپور (ڈیلی دومیل نیوز) معروف برانڈ “ڈائنر” (DINER) کو 6.4 ملین روپے کی سیلز ٹیکس نادہندگی پر کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) میرپور سید انصر علی کے احکامات پر محکمہ ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا تھا۔

یہ اقدام حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے، نادہندگان کے خلاف مؤثر کارروائی اور ریونیو ڈسپلن کے قیام کے تسلسل کی ایک کڑی تھا۔

بعد ازاں، ڈائنر کی انتظامیہ نے محکمہ ان لینڈ ریونیو سے رابطہ کر کے واجب الادا سیلز ٹیکس میں سے 3.4 ملین روپے کی ادائیگی کر دی، جبکہ باقی 3.0 ملین روپے آئندہ 10 تا 15 دنوں میں جمع کروانے کی تحریری یقین دہانی کرائی گئی۔

ادارے کی جانب سے جزوی ادائیگی اور بقیہ رقم کی ادائیگی کی واضح یقین دہانی کے پیش نظر، ڈائنر کو باضابطہ طور پر ڈی سیل کر دیا گیا۔

ڈی سیل کی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو مختار احمد اور انسپکٹر طارق ایوب کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) میرپور نے تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت پر ٹیکس واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

محکمہ نے واضح کیا کہ وہ ریونیو ڈسپلن، شفافیت اور قانون کی بالادستی کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں