15

ڈی آئی جی میرپور ڈویژن کی سماہنی میں کھلی کچہری کی صدارت

ڈیلی دومیل نیوز.ڈی آئی جی میرپور ڈویژن ڈاکٹر لیاقت علی کاکہناہے کہ حکومت آزادکشمیر اور آئی جی پولیس کی واضح ہدایات ہیں کہ محکمانہ فرائض بلاتفریق سرانجام دیئے جائیں۔ڈی آئی جی نے سماہنی کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس میرپور ڈویژن ڈاکٹر لیاقت علی نے عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے سماہنی میں ایک کھلی کچہری منعقد کی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی سماہنی نے سائلین کے مسائل براہ راست سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایس پی خواجہ عبدالقیوم، ایس ڈی ایم میاں حسام ساجد ایس ایچ او ملک محمدرضوان، ایس ایچ او مہتاب اسلم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے، اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ مسائل جلد حل ہوں اور انصاف تک آسان رسائی ممکن ہو۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا موقع ملا ہے۔ڈی آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شہری کے ساتھ قانون کے مطابق برابری کا سلوک یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں