میرپور(ڈیلی دومیل نیوز) آزاد کشمیر مسلم لیگ ن سٹی میرپور کے صدر محمد فاروق چوہان نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پولیس سنیٹر ڈی آئی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔افغان عبوری حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ شہید ہونے والے بہادر اور دلیر پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کو مزید تباہی سے بچایا۔ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ جلد ہو گا۔ پاک فوج نے ملک میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیاتھا۔ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا مکمل خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ ان دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔یہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ انسانیت کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد فاروق چوہان نے کہا ملک میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔پاک فوج کا مورال بلند ہے۔ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے سے ہی ملک میں ترقی ہو گی بہت جلد ملک کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے گی۔انہوں نے کہا پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
12