مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج مظفرآباد میں منعقد ہو رہے ہیں۔ صدارت کے لیےامیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
جن میں ریاست بھر کے 482 وکلا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس بار صدارت کے عہدے کیلئے سابق صدر سنٹرل بار راجہ آفتاب خان اور بلقیس رشید منہاس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے 2025-26 کے انتخابات میں اکثریت امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔