75

78 سال بعد بھی تکیہ بانڈی بنیادی سہولیات سے محروم — عوام کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد کو 78سال گزر گئے بین الاقوامی اداروں حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کو کثیر رقم ملنے اور آزاد حکومت کے اپنے اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوؤں کے باوجود آزاد کشمیر کے کئی دیہات ترقی کے اس جدید دور میں بھی بنیادی انسانی سہولیات سے محروم سیاستدانوں اور حکمرانوں کی پسند و ناپسند پالیسی ووٹر سپورٹراور علاقہ برادری کو نوازنے کی روش نے عام آدمی کو بغاوت اور ہجرت پر مجبور کر دیا ہے۔یونین کونسل لانگلہ کے ایک گاؤں تکیہ بانڈی ضلع جہلم ویلی حلقہ چار کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات اور ضروریات زندگی کی ایسی سہولیات جن کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے سے محروم چلے آرہے ہیں گاؤں میں صرف ایک بوائز پرائمری سکول ہے جواب تک بطور مڈل سکول اپ گریڈ نہ کیا گیا۔پینے کے صاف پانی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں بچیوں کی تعلیم کیلئے گرلز سکول نہ ہے بجلی کا بوسیدہ اور پرانا نظام ہے آئے روز بجلی بند ہو جاتی ہے صارفین کی تعداد کے حساب سے ٹرانسفارمر کم ہیں تاریں جگہ جگہ لٹک رہی ہیں پول دور دور فاصلے پر ہیں امور حیوانات کی کوئی ڈسپنسری نہ ہے رابطہ سڑکوں کا تعمیراتی کام انتہائی سست روی محکمہ اور کنٹریکٹرز کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھاہوا ہے آدھے گاؤں کو اسکی وسائل کی سہولت نہ ہے گاؤں میں فنی تعلیم کیلئے زنانہ اور مردانہ کوئی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نہ ہے صحت کی سہولت کیلئے فرسٹ ایڈپوسٹ تک کی سہولت نہ ہے۔مستحق زکواۃ کو اذیت دینے کیلئے ان کے بنک اکاؤنٹس دور ضلع کے بنک میں نکلوا کر ملنے والی زکواۃ کی قسط کی آدھی رقم کرائے پر خرچ کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔مسلط نااہل قیادت نے مسائل حل کرنے کے بجائے مذید مسائل پیدا کر دیئے ہیں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں محنت مزدوری کرنے والے نوجوان کی بڑی تعداد دن کو جو مزدوری کرتی ہے وہ واپسی پر روڈ پر زائد کرائے کی مد میں ادا کرنے پر مجبور ہے۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرجانبدار سروے کروا کر گاؤں کے مسائل کا جائز حال نکالتے ہوئے اس کے حل کے احکامات صادر فرمائیں۔پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دیا جائے۔گرلز پرائمری سکول فرسٹ ایڈ پوسٹ،شفاء خانہ حیوانات اور ٹیوٹا کا ٹیکنیکل سنٹر قائم کرنے سمیت بجلی پانی اور سڑکوں کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار نواجوان قانون دان دانیال شبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں