129

الیکشن 2026 چوہدری شہزاد محمود کا بھرپور پاور شو، سند بن میں شاندار استقبال

ڈیلی دومیل نیوز.پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)الیکشن 2026 سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کر دیا حلقہ دو لچھراٹ کے گاؤں سند بن میں بھر پور پاور شو ہزاروں افراد کی شرکت چوہدری شہزاد سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ لیکر سندبن پہنچ گے عوام کی جانب سے شاندار استقبال فضا جیوے جیوے شہزاد جیوے کے نعروں سے گونج اٹھی ممبران ڈسٹرکٹ کونسل لوکل کونسلر سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں کی شرکت کی تفصیلات کے مطابق آمدہ انتخابات کی تیاری سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا عوامی ایکشن کمیٹی کے بعد پہلا بڑا سیاسی پاور شو کرکے مخالفین کو جھنجوڑ اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر موصوف ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اپنا کوئی پراجیکٹ لگا کر افتتاح کریں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی تعمیر وترقی نہیں ہوئی ہمارا پانچ سالہ دور ان سب پر بھاری ہے اس دوران انہوں نے اپنے دور حکومت میں دی گئی پختہ سڑک کا افتتاح بھی کیا اپنے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے باقاعدہ سے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخالفین ہار ڈالنے کا شوق رکھتے ہیں لوگوں کی تذلیل کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے الحمد اللہ لچھراٹ کی عوام باشعور ہو چکی ہے اب نے بھکاوے میں نہیں آئیگی حلقہ دو میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ ہی دکھا دیں ہم نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کو تعلیم،صحت،سفری سہولیات فراہم کی یہ لوگ میرے منصوبوں پر تختیاں لگا کر جعلی کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں آج انتخابی مہم کا اعلان کر رہا ہوں میدان میں نکل چکا ہوں میری کمپین تو میرے مخالفین خود کر رہے ہیں ہر جگہ میرا تذکرہ کرنا اور مجھے ہی ڈیسکس کرنا ان کا مشن ہے مجھے تو کمپین کی ضرورت ہی نہیں یہ لوگ خود میری کمپین کر رہے ہیں آج کے جلسے میں میری ایک یونین کونسل کے لوگ ہیں آج تو آغاز ہوا ہے آگے بڑے بڑے پروگرامات منعقد کریں گے ہار ڈالنے کے شوقین میرے سیاسی حریفوں کو حلقہ دو لچھراٹ کی عوام نے مسترد کر دیا ہمارا پانچ سالہ دور گزشتہ ستر سالوں پر بھاری ہے ہم نے عوام کے حقوق کو ان کی دہلیز پر دیا ٹور ازم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اس گاؤں کے اندر ہائی سکول اور سڑکیں میں نے دی ان لوگوں نے سندبن کی عوام کو کیا دیا لوگ آج ان سے سوال کرتے ہیں ہم نے 2006 سے جس تحریک کا آغاز کیا اس میں کامیاب ہوئے ہمارے لوگوں میں شعور آگیا اب ان کے ووٹوں کا سودا کہیں اور نہیں ہوتا مخالفین عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں ہم نے اپنی عوام کو شعور دیا اب لوگ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میر افتخار احمد،میر نصیر جیلانی،جاوید اقبال چوہدری،چوہدری فیاض ایڈوکیٹ،عبداللہ کوی،طارق عباس ڈار،چوہدری اسماعیل ایڈوکیٹ،چوہدری بشیر،نصیر اعوان،مہر دین چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کی اس سے قبل سابق وزیر حکومت ایک بڑی ریلی لیکر جلسہ گاہ پہنچے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے ریلی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا عوام کے بھر جوش استقبال پر چوہدری شہزاد محمود نے اہلیان سند بن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی محبتوں کو نہیں بہلا سکتا اقتدار ملا تو پہلے کی طرح حلقہ کے اندر دوبارہ تعمیر وترقی کا آغاز کروں گا سند بن پہنچنے پر چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ کو لوگوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گے چوہدری شہزاد نے پختہ سڑک کا افتتاح کیا اور کہا کہ موقع ملا تو سندبن کی تقدیر کو بدل کر رکھ دوں گا مخالفین جان بوجھ کر علاقوں کو پسماندہ رکھ رہے ہیں جس کا ہماری قوم الیکشن میں حساب لے گی،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں