145

آزاد کشمیر کا 78 واں یومِ تاسیس آج جوش و جذبے سے منایا جائے گا — الحاقِ پاکستان کے عہد کی تجدید

ڈیلی دومیل نیوز.وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات کے مطابق اس سال ریاست جموں وکشمیر کا 78 واں یوم تاسیس 24اکتوبر کو نہایت ہی جوش و جذ بہ اور احترام کے ساتھ اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا یا جار ہا ہے کہ جب تک مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہوکر اس کا الحاق پاکستان سے نہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے کشمیری اپنے مسلمہ پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ راہ آزادی میں ہر قسم کی جانی ومالی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔اس دن کا آغاز مظفرآباد دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا،تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرزپر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی، اہم سرکاری عمارات پر آزاد جموں و کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے۔نماز فجر کے بعد آزاد کشمیر کی تمام مساجد میں آزادر یاست جموں و کشمیر،مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں اور شہداء کشمیرکے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ سکولوں کالجوں،یونیورسٹیوں میں آزادی کشمیراور مقبوضہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کے موضوعات پر تقریری مقابلے اور مباحثے منعقد کروائے جائیں گے. اس دن کی مناسبت سے آزادکشمیر بھر میں بڑی سکرین پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی ظلم وستم اور کشمیریوں کی جد وجہد پر خصوصی ڈاکومنٹریز عوام کی آگاہی کے لئے دکھائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں