80

ریاست بھر میں انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر — مبینہ کیبل فالٹ اور اے ڈبلیو ایس خرابی سے صارفین پریشان

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد(نامہ نگار)مبینہ کیبل فالٹ کے باعث ریاست بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر۔گزشتہ روز ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کی بڑی خرابی کے باعث کئی مقبول ایپس متاثر ہوئیں، تو پاکستان و آزاد کشمیر میں بھی صارفین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا جب ایک اور مبینہ ’کیبل فالٹ‘ کے باعث دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست بھر اور پاکستان میں مختلف انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) پر انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی۔پاکستان و آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ صارفین نے بعض آئی ایس پیز پر سروس کے متاثر ہونے اور براؤزنگ کی رفتار سست ہونے کی شکایت کی، جسے ایک بار پھر زیرِ سمندر کیبل میں خرابی سے جوڑا گیا۔تاہم نہ تو متعلقہ کمپنیوں، نہ وزارتِ آئی ٹی، اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں