80

محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں