79

یومِ سیاہ 27 اکتوبر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، وزارتِ امورِ کشمیر کا فیصلہ

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد:وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ میں بھارت کے مظالم کے خلاف مزاحمت پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، آج بھی بھارت کے مظالم جاری ہیں اور ہزاروں معصوم کشمیری شہید اور قید کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے،وزارت امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منانے کے لیے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا ہے، اس سال یہ دن پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں