راولپنڈی(ڈیلی دومیل نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔