119

صدر آزاد کشمیر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں جج کی خالی آسامی پر مشاورت کی گئی۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے صدر ریاست کو مظفرآباد میں حال ہی میں منعقد ہونے والی جوڈیشل کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آزادکشمیر میں جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی شرکت نہایت مثبت اور خوش آئند امر ہے، جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور عدالتی نظام کی بہتری سے متعلق مختلف معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں