91

تحریک انصاف آزاد کشمیر کا اہم اجلاس، عدم اعتماد کے عمل سے لاتعلقی کا اعلان

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی و سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں ممکنہ عدم اعتماد کے حوالے سے عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں تفصیلی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر عدم اعتماد کے عمل سے مکمل لاتعلق رہےگی۔

سلمان اکرم راجہ ، سردار عبدالقیوم نیازی اور خواجہ فاروق احمد نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارت حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دلوانے کی کوشش کر رہا ہے ، بیس کیمپ میں اقتدار کی ریس تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں