ڈیلی دومیل نیوز.راولپنڈی: خیبرپختونخواکے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسزکی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔کیپٹن نعمان سلیم کا تعلق میانوالی سے تھا۔