88

میرپور نانگی بازار میں فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی کارروائی، غیر معیاری گوشت اور مصالحہ جات برآمد — دو دکاندار گرفتار

ڈیلی دومیل نیوز.ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرراجہ زاہد حسین خان نے ہمراہ تحصیلدار چوہدری عمران یوسف،سنیئر ویٹرنری آفیسر نعیم کالس،ایس ایچ او تھانہ سٹی عامر فاروق نے نانگی بازار میں قائم گوشت مارکیٹ اور مصالحہ جات مارکیٹ کی بذریعہ موبائیل فوڈ ٹیسٹنگ لیب پڑتال عمل میں لائی،دوران پڑتال جملہ بڑے اور چھوٹے گوشت کی دوکانات سے گوشت کے سیمپل حاصل کرتے ہوے موقع پر ٹیسٹ کیے گے جس پر فریش بیف اینڈ مٹن شاپ کے فریج میں پڑا ہوا گوشت غیر معیاری برآمد ہونے پر موقع پر تلف کرنے کے علاوہ قصاب کو گرفتار کرلیا گیا،اس کے علاوہ کالا بسار اینڈ مرچ شاپ پر ناقص بسار کا رزلٹ آنے پر مالک دوکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا نیز ناقص صفائی پر جرمانے بھی کیے گے،اسسٹنٹ کمشنر میرپور نے اس موقع پر کہا کہ مرحلہ وار پوری تحصیل میں پڑتال کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں