81

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائی — منڈی بازار میں اشیائے خوردونوش اور صفائی کے معیار کی جانچ

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے منڈی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف اشیاء کے کیمیائی و حفظانِ صحت کے معیار کی جانچ بھی کی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کا مقصد عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ معائنے کے دوران دکانداروں کو صفائی کے بہتر انتظامات، غیر معیاری اشیاء کے خاتمے اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی پابندی سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہریوں کی صحت پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ بھی اسی طرح کی سرپرائز چیکنگ مہمات جاری رہیں گی تاکہ فوڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں