44

پاکستان گولڈ مارکیٹ نے سونے کی قیمت کے تعین کا نیا فارمولا اپنا لیا

اکستان گولڈ مارکیٹ نے عالمی معیارات سے ہم آہنگی کے لیے سونے کی قیمت کے تعین کا نیا فارمولا اپنا لیا۔
سونے کی قیمت کے تعین کے اس نئے فارمولے کا انحصار انٹر بینک ٹریڈنگ پر ہے۔ اس فارمولے کے تحت پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سے فی تولہ مخصوص شرح کے ساتھ لگ بھگ 5ڈالر زیادہ رکھی جائے گی۔ اس قیمت کو مزید برآں درہم میں تبدیل کرنے کے بعد پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پی سی بی کا بیان بھی آگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئے فارمولے سے ملک میں سونے کی قیمت منظم، یکساں اور محفوظ ہو گی۔بلیک مارکیٹ میں سونا بہت زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا تھا جس سے مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں عدم یکسانیت اور عدم شفافیت ہوتی تھی۔ نئے فارمولے سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں