اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ( weather ) خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گاتا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔