12

پنجاب کی پہلی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

لاہور ( ڈیلی پرل ویو ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی پہلی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں