اسلام آباد ( ڈیلی دومیل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے یوم سیاہ کشمیر (27 اکتوبر) پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج، 27 اکتوبر، یوم سیاہ کشمیر ہے، انسانی تاریخ کا وہ تاریک ترین دن جب سفاک بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر ناجائز طور پر قبضہ کر کے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر دیا۔ آج پاکستان تحریک انصاف ملک اور دنیا بھر میں اپنے ان مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، جو پچھلے 7 دہائیوں سے بھارتی ظلم، ریاستی دہشت گردی اور غیر قانونی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارا دل مقبوضہ کشمیر کے اسیر عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، جو آج بھی اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
10