اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) حکومت نے صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل اکتوبر کے لیے فی سلنڈر قیمت دو ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر تھی۔