94

ہر سطح پر دہشتگردی کے خلاف متحد، پرعزم اور متحرک ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ڈیلی دومیل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشتگردی موجودہ دور کے بڑے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے، اور پاکستان اس لعنت کے خاتمے کے لیے مسلسل اور بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ مذاکرات، افہام و تفہیم اور شراکت داری ہی امن و سلامتی کا واحد پائیدار راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے قومی عزم کو متزلزل یا کمزور نہیں کر سکتیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے، چاہے وہ دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں جیسا کہ کل ہوا، یا دنیا کے کسی بھی حصے میں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے وانا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی دو گھناؤنی کارروائیاں دیکھیں جن میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لیکن یہ حملے پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں