ڈیلی دومیل نیوز،شہر قائد میں یکم اگست کو کرکٹ کھیلتے ہوئے معمولی بات پر جھگڑا کرنے والے 2بھائیوں کی فائرنگ نے 20 سالہ نوجوان عبدالرزاق کی جان لے لی۔
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ عبدالرزاق کا عثمان اور عدنان نامی بھائیوں سے کرکٹ پر معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزمان نے عبدالرزاق پر فائرنگ کر دی۔
عبدالرزاق شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا۔