ڈیلی دومیل نیوز.پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں ہے ایسا ہم باہر سے سنتے ہیں،گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی باتیں ٹیم میں رہنی چاہئیں، باہر والوں کا اپنا پوائنٹ آف ویو ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کے لیے بڑی پرفارمنسز ہیں، تاہم جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، ہمیں ان کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج دوسری پریکٹس کر رہے ہیں، ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔