40

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا آج کڑا امتحان، بھارت کو ہرانا ہو گا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو آج کڑے امتحان کا سامنا ہے جسے آج مضبوط حریف بھارت کو ہرانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہو گی۔
نیوز کے مطابق دونوں ٹیمیں آج دھرم شالا سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہی شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں کو سخت مقابلہ درپیش ہو گا جس کی وجہ ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کی جنگ ہے۔ دونوں ٹیموں میں سے جو فاتح ہوا اسے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مل جائے گی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے عالمی ایونٹ کے جتنے میچ کھیلے ہیں سارے جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اس وقت پہلی جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر ہے اور نیوزی لینڈ کو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو ہرانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں