90

نیپال میں فوج نے کنٹرول سنبھال لیاہے اور جین زی کے نوجوانوں کے ساتھ حکومت کے قیام کیلئے مذاکرات جاری

ڈیلی دومیل نیوز.نیپال کے صحافی مود ناتھ دھکل نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک کے تازہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ جلاو گھیراو اب تھم گیاہے ، آرمی نے پورے ملک کو کنٹرول میں لے لیاہے ، کل سے ہی یہاں پر کرفیو کا ماحول ہے، آج صبح تھوڑی نرمی کی گئی تھی لیکن پھر سختی کر دی گئی اور یہ کل صبح تک جاری ہے گا، آرمی گھر سے بھی باہر نہیں نکلنے دے رہی ، جین زی سمیت کسی کو بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آرمی بات چیت کر رہی ہے ، جین زی کے نوجواں نے ورچوئل میٹنگ کال کی تھی جس میں 7 سے 10 ہزارنمائندوں نے شرکت کی، نئے سیٹ اپ کیلئے مذاکرات جاری ہیں، یہ کہا گیاہے کہ کل صبح تک جین زی والے اپنے نمائندوں کو نامزد کردیں جو مذاکرات میں بیٹھیں گے ، جس کو وزیراعظم بنانا ہے اس کا بھی نام دیدیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں