ڈیلی دومیل نیوز.ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال ایس پی عباس علی گردیزی کی ہدایات پر سیول ڈیفینس بم ڈسپوزل سکواڈ نے ہمراہ پولیس ضلع جہلم ویلی کے مختلف بازاروں چھٹیاں، سراں، ہٹیاں بالا ،نیلی, کچھا, چناری, چکوٹھی ,چکار ، لیپہ میں بھی کباڑ کی دکانوں کی تفصیلی چیکنگ تاکہ ایل او سی کے قریبی علاقہ جات میں کباڑ وغیرہ کا کام کرنے والے بلائنڈ یا دھماکہ خیز مواد وہاں سے اٹھا کر کباڑ خانوں میں منتقل نہ کریں،
کباڑ خانہ جات والوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ کسی بھی نقصان دہ چیز یا دھماکہ آمیز مواد وغیرہ کو نہ اٹھائیں اور اس کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کسی بھی نا خوش گوار صورت حال سے بچا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،
48