ڈیلی دومیل نیوز،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی کہوٹہ آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے پرجوش انداز میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ شہریوں اور کارکنان نے اپنے قائد کا خیرمقدم کرنے کے لیے سڑکوں پر جمع ہو کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر ایک بڑے قافلے کی صورت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، جہاں عوام اور پارٹی کارکنان نے انہیں والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علاقے میں جوش و خروش کی فضا قائم رہی اور لوگ اپنے رہنما کو قریب سے دیکھنے کے لیے پرجوش تھے۔