پنشن پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ 63

تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں کو ریلیف دینے کی تیاری

ڈیلی دومیل نیوز،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ حکمت عملی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام عوام، بالخصوص تنخواہ دار طبقے، کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے اور صنعتی شعبے پر ٹیکس کے دباؤ میں کمی لائی جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کو مزید ٹیکس نہ لگانے پر منانے کی کوشش کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ 30 جون تک ٹیکس ریونیو میں پیدا ہونے والے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے متبادل ذرائع سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور موجودہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد پر توجہ دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں