1

بنگلادیش کیخلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

لاہور(ڈیلی دومیل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسین طلعت سکواڈ کا حصہ ہیں۔
معاذ صداقت، محمد رضوان، شمائیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ ہیں۔
ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب اور بابر اعظم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ فخر زمان، حسیب اللّٰہ اور حسن نواز بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں