40

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ اپر اڈہ میں قائم گوشتابہ اور کوفتہ ہاؤسز کا دورہ

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ اپر اڈہ میں قائم گوشتابہ اور کوفتہ ہاؤسز کا دورہ کیا اور وہاں تیار کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران گوشتابہ اور کوفتہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے گوشت، مصالحہ جات اور کچن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ صفائی ستھرائی اور فوڈ سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا گیا۔ اس موقع پر گوشتابہ اور کوفتہ کے کاروبار سے وابستہ فوڈ بزنس آپریٹرز کے ساتھ باقاعدہ ایس او پیز طے کیے گئے تاکہ خوراک کی تیاری اور فروخت کو مقررہ فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ گوشت کی ٹریسبیلٹی (ذریعہ و ریکارڈ) کو یقینی بنایا جائے تاکہ استعمال ہونے والے گوشت کے ذرائع کا مکمل ریکارڈ موجود ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والے تمام ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ عوام کو صحت مند اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔ابرار احمد میر نے واضح کیا کہ فوڈ اتھارٹی شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں