ڈیلی دومیل نیوز(خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،اللہ نے انسانوں کی فلاح کے لیے جو نظام دیا ہے اس کو قائم کرنے سے ہی مسائل حل ہوں گے،رمضان مغفرت،بخشش،نزول قرآن کا مبارک مہینہ ہے،قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں،حکمران اجتماعی طورپر توبہ کریں،رجوع الیٰ اللہ کریں گے تو اللہ کی نصرت،مدد آئے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے سرحدی علاقہ چکوٹھی میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اس ماہ مبارک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں،ایک دوسرے کا حق ادا کریں ہم اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرہ قائم کریں گے تو مسائل حل ہوں گے،رمضان کا آخری عشرہ شروع ہے،یہ مغفرت کا عشرہ ہے،اپنے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں،انھوں نے کہاکہ آج پوری امت مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے امت قرآن وسنت کی طر ف لوٹ آئے گی تو امت کوعروج ملے گا۔
31
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل