ڈیلی دومیل نیوز(خصوصی رپورٹر)یومِ القدس کے موقع پر انجمن جعفریہ جہلم ویلی کے زیرِ اہتمام ایک بڑی ریلی صدر انجمن جعفریہ سید ظہور نقوی،سید اسد ہمدانی،سید اویس نقوی اور دیگر کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ کچھا سیداں سے برآمد ہوئی جو مین سرینگر مظفرآباد روڈ،چوک کچھا سیداں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ملتِ جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ سول سوسائٹی،بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکائے ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس سے فضا “امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے ایران، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا،فلسطین و ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ریلی کے اختتام پر صدر انجمن جعفریہ سید ظہور نقوی نے ملتِ تشیع کی مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھرپور شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
39
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل