3

رمضان مبارک میں وادی لیپہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکام کی ہدایت پر لیپہ پولیس متحرک

ڈیلی دومیل نیوز،چناری (خصوصی رپورٹر)رمضان مبارک میں وادی لیپہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکام کی ہدایت پر لیپہ پولیس متحرک ہو گئی،بازاروں،سرکاری دفاتر سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لیپہ چوہدری بشیر نے معہ پولیس نفری مختلف بازاروں،سرکاری دفتروں،اہم مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر تے ہوئے مختلف بازاروں میں گشت کیا، موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کے کاغذات کے ساتھ ساتھ شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے،پولیس ٹیموں نے سرکاری دفتروں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا،پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں بڑی تعداد میں شہری موجود تھے، وہاں آنے والے افراد کی چیکنگ،شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی،ایس ایچ او لیپہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے،شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں،انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کو دیکھتے ہی پولیس کو آگاہ کریں تانکہ پولیس کی بروقت کارروائی ممکن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں