3

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیے گئے، ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں، یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں