پاکستان کو غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں کیوں شامل کیا اور پاکستان کو کن متعدد خطرات کا سامنا ہے ؟ اس حوالے سے عالمی بینک کے حکام نےن واضح بیان جاری کیا ہے۔ عالمی بینک کے حکام نے پاکستان کو قرضے کے بوجھ کے حامل غریب ممالک کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا 2027 تک قرضہ جی ڈی پی کے 89.3فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ، کابینہ کے ارکان، وزرائے خزانہ، کابینہ کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے ممبران ٹیکس پالیسی کو مرتب کرنے میں ز بردست اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں جو اصلاحات کو روکتا ہے۔سبسڈیز میں کمی کیلئے مجموعی ٹیکس اقدامات کیے جائیں اور سالانہ بنیادوں پر دو ہزار 723 ارب روپے مالی خسارے میں کمی لانے کیلئے اخراجات کو کم کیا جائے۔
17