راولاکوٹ(ڈیلی دومیل نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آذاد جموں و کشمیر و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایکشن کمیٹی کا کندھا استعمال کر کے الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔
جتھہ برداروں کو فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہم ریاست کو بے اختیار کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جس کو سیاست کا شوق ہے آ ئے اور الیکشن میں حصہ لے آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا-
پیپلز پارٹی موجودہ نظام کیخلاف سازش میں شریک ہے بھٹو نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر پاکستان کو دولخت کیا اور آج ایک بار پھر پیپلز پارٹی تقسیم کشمیر کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔۔
یہ فتنہ اس نظام کیخلاف سازش ہے لیکن ہمیں اپنی نیتوں اور قیادت کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے مسلم لیگ ن ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔