ڈیلی دومیل نیوز،آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ریاست کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات پر حکمِ امتناعی جاری کر دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ کے اس حکم کے بعد مختلف محکموں میں جاری بھرتیوں کا پورا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
یہ عدالتی کارروائی اس وقت سامنے آئی جب ہائی کورٹ میں دائر مختلف درخواستوں کے ذریعے سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات اور بھرتی کے رائج طریقہ کار کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالتِ عالیہ نے ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر تمام متعلقہ محکموں کو کارروائی روکنے کا باضابطہ حکم دے دیا۔