لاہور(ڈیلی دومیل نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والے بچے مزید جتنا پڑھنا چاہتے ہیں ہم پڑھائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں گئے تو وہاں انٹرنیٹ کے مسائل تھے۔ اور آئی ٹی کی بہتری کے لیے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔تعلیم سب کے لیے ہونی چاہیئے۔ اور اسے طبقات میں تقسیم نہیں ہونا چاہیئے۔ ملک بھر میں پونے کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ تاہم معیاری تعلیم کے لیے ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔کوئٹہ اور جعفرآباد میں بھی بنوقابل پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ اور گوادر میں ہونے والے پروگرام میں خواتین کی اکثریت تھی۔ پرسوں لورالائی جا رہا ہوں وہاں بھی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ جبکہ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ساہیوال میں بھی آئی ٹی کی تعلیم شروع ہو چکی ہے۔