3

سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد کے الیکشن کا شیڈول جاری مزید جانیئے

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پولنگ 24 مئی بروز اتوار مرکزی ایوان صحافت کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی ۔
الیکشن کمشنر ضلع مظفرآباد سید غلام رضا کاظمی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد انصر صدیق خواجہ ،معاون الیکشن کمیشن اقبال میر کے ہمراہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا ۔
کاغذات نامزدگی 21 مئی بروز جمعرات بوقت صبح 10 تا دو بجے تک وصول کئے جائیں گے۔کاغذات واپسی 22 مئی بروز جمعہ شام پانچ کا سات بجے تک ہوگی ۔
کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مئی بروز جمعہ صبح نو تا ایک بجے ہوگی، کاغذات پر اعتراضات 22 مئی بروز جمعہ کو دن تین تا پانچ بجے ہوگی۔
اور اسی روز انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی جائے گی اس طرح پولنگ24 مئی بروز اتوار مرکزی ایوان صحافت مظفراباد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو گئی۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے جائیں گے۔
جو امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے وہ اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد انصر صدیق خواجہ سے وصول کر سکتے ہیں۔
انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا جس پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں