ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان اور چین کے مابین مثالی اور سدا بہار سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی نے ایک تاریخی اور متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے، جس نے شدید ترین سیاسی اختلافات کے باوجود حکومت اور اپوزیشن کو ایک ڈیسک پر لا کھڑا کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا یہ خصوصی اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کی خاص بات چینی وفد کی مہمانوں کی گیلری میں آمد تھی۔ جیسے ہی چینی مندوبین ایوان میں داخل ہوئے، تمام ارکان نے کھڑے ہو کر اور روایتی انداز میں ڈیسک بجا کر ان کا پرجوش استقبال کیا، جبکہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے پورے ایوان کی جانب سے چینی وفد کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کو سراہا۔
اس موقع پر سفارتی آداب اور روایات سے ہٹ کر ایک منفرد منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے چینی وفد کا مین گیلری میں جا کر خود استقبال کیا۔ انہوں نے چینی مندوبین سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، جسے سفارتی حلقوں میں دونوں ممالک کے خاندانی اور دیرینہ تعلقات کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
4