کراچی کی مقامی عدالت نےشاہراہ فیصل پر شیر کے گشت سے متعلق مقدمے میں شیر کے مالک پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو شاہراہ فیصل پر شیر کی گشت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، شیر کے مالک شمس الحق نے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔استغاثہ کے مطابق عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا گھر میں ہے۔ مقدمے میں شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
83