70

آزاد کشمیر میں چوتھی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا اختتام پذیر

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد: حکومتِ آزاد جموں و کشمیر اور پاک فوج کے اشتراک سے دارالحکومت مظفرآباد میں تین روزہ چوتھی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کشمیر اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں وکلاء، ڈاکٹرز، اساتذہ، سیاسی و سماجی کارکنان، اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے پہلے روز سابق صدرِ ریاست و معروف سفارتکار مسعود خان نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملکی اور علاقائی صورتحال، بدلتے عالمی منظرنامے، اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر نہایت مدلل اور بصیرت افروز گفتگو کی اور زور دیا کہ ریاستی و قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر، فعال اور دوررس پالیسی سازی ناگزیر ہے، جو کسی بھی قوم کی بقاء کے لیے لازمی ستون ہے۔

دوسرے سیشن میں سابق سفیر عبدالباسط خان نے خطے کے بدلتے جغرافیائی و اسٹریٹیجک حالات، عالمی سفارتی محرکات اور ان کے پاکستان و کشمیر پر اثرات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ ان کی گفتگو نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی، جبکہ مقررین نے قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔ سیشن کے دوران طلبہ اور پیشہ ور شرکاء نے اہم اور سنجیدہ سوالات کیے، جن کے مدلل اور تسلی بخش جوابات فراہم کیے گئے، جس سے علمی مکالمہ اور فکری استفادہ نمایاں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں