مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ،2 منشیات فروش،الیکٹرانک فراڈ کرنے والا 3 رکنی گروہ اور خواتین کو حراساں کرنے والا بلیک میلر گرفتار ،تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ،تفتیش شروع کر دی گئی ہوشربا ء انکشافات متوقع،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ جاوید گوہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انسداد منشیات کے لئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش وسیم ولد تسلیم ساکنہ اپر چھتر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،دوسری کاروائی میں دوران چیکنگ مہران کار نمبر بی ڈی آر 3133 سے 20 بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے شراب فروش عثمان ولد نجیب ساکنہ چوتھالہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج اور گاڑی ضبط کر لی،تیسری کاروائی میں بذریعہ اے ٹی ایم الیکٹرانک فراڈ اور بینکوں کا مالیاتی خسارے کا باعث بننے والے تین رکنی گروہ اسحاق ولد شبیر،عرفان ولد امیر علی،میر فلک ولد جاوید ساکنہ لاڑکانہ صوبہ سندھ کو گرفتار کرکے 4 موبائل فونز اور مختلف بینکوں کے 25 اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی جبکہ چوتھی کارروائی میں خواتین کو سوشل کے ذریعے بلیک میل ،حراساں اور ان کی فوٹو سوشل میڈیا پر لوڈ کرنے والے شعیب ولد فضل الرحمن ساکنہ عور سیداں حال امبور مظفرآباد کو گرفتار کرکے حوالات پہچا دیا ہے ایس ایچ او تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ جاوید گوہر اور انکی ٹیم کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عمل کو عوامی و سماجی حلقوں نے سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرانک سیگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ معصوم بچے اور نوجوان منشیات جیسے ناسور کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔
60
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل